اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے شہر ادلب سے شامی افواج کی عقب نشینی کے بعد دھشتگردوں نے دوبارہ اس شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔
شامی ذرائع نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے شامی افواج کی عقب نشینی کو شہر ادلب پر محاصرہ کرنے کے لیے ایک فوجی تکنیک قرار دیا ہے۔ شہر ادلب شام کا دوسرا اہم شہر ہے جو شامی حکومت کے کنٹرول سے خارج ہو گیا ہے۔
شہر ادلب جو ترکی کی سرحد سے ۴۰ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ترکی کی رہنمائی سے دس ہزار جنگجووں پر مشتمل دھشتگرد ٹولے ’’جیش الفتح‘‘ جسے ترکی نے جنم دیا ہے نے شہر ادلب پر حملہ کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اطلاعات کے مطابق پانچ دن کی لڑائی کے بعد دھشتگردوں نے اس شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔
دھشتگردوں نے شہر ادلب کے علاوہ دو شیعہ نشین شہر ’’فوعہ‘‘ اور’’کفریا‘‘ جو شہر ادلب سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں پر بھی قبضہ کر لیا ہے دھشتگردوں کے ذریعے ان شہروں پر قبضہ کئے جانے کے بعد ان شہروں میں ساکن شیعوں کے ساتھ ناروا سلوک کئے جانے کا احتمال پایا جاتا ہے۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲